اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,836FansLike
9,998FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ڈاکٹر زاہد پرویز کا رمضان بازارننکانہ اور واربرٹن کا دورہ انتظامات کا جائزہ, ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار

واربرٹن(عثمان سندرانہ) ڈاکٹر زاہد پرویز کا رمضان بازارننکانہ اور واربرٹن کا دورہ انتظامات کا جائزہ لیا اور پھلوں و سبزیوں کی کوالٹی کو چیک کیاضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیاحکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر رمضان المبارک میں عوام الناس کو چینی،آٹا،گھی سمیت دیگر اشیاء سستے داموں فروخت کی جارہی ہیں ضلع بھر کے رمضان بازاروں میں معیاری اشیاء عام مارکیٹ سے 10%سستی دستیاب ہیں ان خیالات کااظہارایم ڈی پنجاب گورنمنٹ سروس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن ڈاکٹر زاہد پرویز نے ننکانہ صاحب اور واربرٹن میں قائم رمضان بازارکے دورے کے دوران کیاایم ڈی پنجاب گورنمنٹ سروس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن ڈاکٹر زاہد پرویز نے سبزیوں،پھلوں کے علاوہ چکن اور مٹن کے سٹالز بھی چیک کیے اور انچارج رمضان بازار کو ہدایات جاری کیں کہ وہ چینی سمیت تمام اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنائیں اور عوامی شکایات کا فوراً سدباب کریں۔ تاکہ خدمت کے معیار کو مزید بہتر بنایا جاسکے دریں اثناء ایم ڈی گورنمنٹ سروس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن ڈاکٹر زاہد پرویز نے ڈپٹی کمشنر آفس کمیٹی روم میں ایک اعلی سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس میں ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر بھی موجود تھیں۔ فوکل پرسن/ایم ڈی پی جی ایس ایچ ایف ڈاکٹر زاہد پرویز نے بریفنگ کے دوران تمام رمضان بازاروں کے ریٹس کا موازنہ ،ایگریکلچر فےئر پرائس شاپس کے نرخوں سمیت شکایات کے بارے تفصیلات کا جائزہ لیا۔اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیااس دورے کے دوران ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد عامر شفیق، اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ محمد طیب طاہر اورڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر چوہدری شہزاد احمد ورک کے علاوہ متعلقہ محکمہ جات کے اہلکاربھی موجود تھے۔