اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,042FansLike
9,980FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت میں عوام کومہنگائی،بیروزگاری اورلاقانونیت کے تحفے دیئے۔ چوہدری عابد حسین چھٹہ

واربرٹن(عثمان سندرانہ)پاکستان تحریک انصاف این اے 136 کے سینئررہنماوءں ایڈووکیٹ چوہدری عابد حسین چھٹہ اورچوہدری نوشیر مان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت میں عوام کومہنگائی،بیروزگاری اورلاقانونیت کے تحفے دیئے ہیں عوام حکمرانوں سے اکتا چکی ہے پولیس محکمہ پٹوار اور دیگر اداروں کا کردار عوام دوستی پر مبنی ہے جبکہ پنجاب میں گڈ گورننس صرف وزیراعلیٰ کی تقاریر اور بیانات میں ہی دکھائی دیتی ہے جبکہ زمینی حقائق اور عوام کی حالت زار مرکزی اور صوبائی حکومت پنجاب کی ناکامی کو روز روشن کی طرح عیاں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی چاپلوسی اور عوام دشمن حکمت عملی قوم کے سامنے عیاں ہے پی ٹی آئی کے کارکن آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں کریں انتخابی میدان میں تحریک انصاف کی کامیابی کی آوازیں گونجیں گی۔