اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,197FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کبیروالا کے قریب بس اور ٹرک میں تصادم سے 7 افراد جاں بحق، 10زخمی

کبیروالا (مانیٹرنگ ڈیسک) پل باگڑ کے قریب مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجےمیں 7 افراد جاں بحق جب کہ 10 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق حادثے کا شکار مسافر بس جھنگ سے ملتان جارہی تھی کہ تحصیل کبیر والا کے علاقے پل باگڑ کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 10 شدید زخمی ہوگئے تاہم حادثے کی خبر ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورانہوں نے بس کو کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالا جس میں سے 6 شدید زخمی افراد کو تحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹرک ڈرائیور کی تیزرفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی، انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔