اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,888FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

قطر کیساتھ تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ نہیں کیا: دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم امہ کے اتحاد کا قائل ہے۔ پاکستان اسلامی ممالک کے درمیان غلط فہمیوں کو دور کرنے میں کردار ادا کرنے کی کوشش کرے گا۔
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کا قطر کے ساتھ فوری اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ خلیجی ممالک کی قطر کیساتھ کشیدگی پر پاکستان نے قطر کیساتھ تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔ اگر اس حوالے سے کوئی ڈویلپمنٹ ہوئی تو بیان جاری کیا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم امہ کے اتحاد کا قائل ہے۔ پاکستان دیگر ممالک کے دو طرفہ تعلقات پر بھی بات نہیں کرتا۔ پاکستان اسلامی ممالک کے درمیان غلط فہمیوں کو دور کرنے میں کردار ادا کرنے کی کوشش کرے گا۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے چند روز میں اعلیٰ سطح اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔ ادھر خارجہ ماہرین نے بھی قطر کے معاملے پر حکومت کو غیر جانبدار رہنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ پاکستان کو تنازع کا حصہ بننے کی بجائے صرف مصالحت کی کوشش کرنی چاہیے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عرب ممالک کے درمیان تنازعات کو نئی بات نہیں ہیں۔ پاکستان کو قطر کے ساتھ وابستہ اپنے مفادات کا بھی خیال رکھنا ہو گا۔