اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,802FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات :انصاف اور احتساب پینل نے کاغذات جمع کرا دیے، تحریک انصاف کے ورکر نیک محمد خان عمران خان کے مد مقابل ہونگے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے دو پینلز نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے دو پینلز میدان میں آگئے ۔پی ٹی آئی کے پرانے ورکر نیک محمد خان اپنا پینل سامنے لے آئے ۔عمران خان کے 14 رکنی پینل کے کاغذات نامزدگی جمع ہو گئے جبکہ احتساب پینل کے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرا دیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنے پینل کا نام انصاف پینل جبکہ پی ٹی آئی کے ورکرنیک محمد خان نے اپنے پینل کو احتساب پینل کا نام دیا ہے ۔انٹرا پارٹی انتخابات میں انصاف پینل اور احتساب پینل میں مقابلہ ہو گااور احتساب پینل کے نیک محمد خان چیئرمین شپ کیلئے عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑیں گے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر شہزاد وسیم بھی احتساب پینل کا حصہ ہیں جو جہانگیر ترین کے مد مقابل الیکشن لڑیں گے۔