اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,690FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عالمی سطح پر چینی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان

نیویارک(ویب ڈیسک)بین الاقوامی منڈیوں میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل میں گنے کی کاشت کے علاقوں میں بارش اور شپنگ میں تعطل کے بعد چینی کی قیمتوں میں اضافے کا عمومی رجحان جاری ہے۔ نیویارک میں خام چینی کے مستقبل کے معاہدے0.67 سینٹ کے اضافے کے بعد18.75 سینٹ فی پاؤنڈ میں طے ہوئے۔ ایک مرحلے پر یہ قیمتیں18.79 سینٹ فی پاؤنڈ تک بھی گئیں۔ گزشتہ فروری کے مقابلے میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور ماہرین نے کہا ہے کہ یہ رجحان کچھ عرصے تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔