اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,836FansLike
9,998FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

واربرٹن کی اہم خبریں!

واربرٹن(ایریارپورٹر) ڈی ایس پی ننکانہ عمر فاروق بلوچ کی قیادت میں واربرٹن پولیس کے انسپکٹر رانا سجاد اکبر نے چار ماہ قبل ہونے والے 20 سالہ نوجوان کے قتل کا سراغ لگا کر کرائے کے قاتلوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ نواحی گاﺅں پنج حاطہ کے رہائشی نیامت علی اور اس کی بیوی سکینہ بی بی نے ڈی ایس پی ننکانہ کو بتایا تھا کہ چار ماہ قبل اس کے بیٹے 20 سالہ علی رضا جو کہ اہل خانہ کا واحد سہارا تھا نامعلوم ملزمان نے قتل کر کے نعش کھال میں پھینک دی تھی جس کے بارے میں گاﺅں کے بااثر زمیندار چوہدری محمد احمد آرائیں نے یہ کہہ کر مقدمہ درج نہ ہونے دیا کہ اس کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی ہے ۔ اب جب ملزمان کے بارے میں شبہ گزرا تو پولیس نے ایک ملزم صابر مغل کو گرفتار کر کے تفتیش کی تو اس نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے باقی ملزمان کے بارے میں بھی نشاندہی کر دی ۔ واربرٹن پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جنہوں نے اقرار کیا کہ انہیں گاﺅں کے چوہدری محمد احمد آرائیں نے قتل کرنے کا ٹاسک دیا تھا جس پر انہیں شام کے وقت گھر سے بلا کر کھیتوں میں لے جا کر مبینہ طور پر ایک کھال میں جسم کے نازک حصوں پر ضربات لگا کر موقعہ پر ہلاک کر دیا تھا ۔ پولیس نے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے دو کو گرفتار کر کے باقی دو ملزمان کی تلاش میں ہنگامی طور پر ڈی ایس پی کی نگرانی میں چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ اس طرح چار ماہ قبل قتل ہونے والے علی رضا کا مقدمہ واربرٹن پولیس نے آج درج کر لیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔ بوڑھے والدین نے اس شبہ کا بھی اظہار کیا ہے کہ اس کے بڑے بیٹے کو بھی انہیں ملزمان نے قتل کیا تھا ۔

واربرٹن ( ایریارپورٹر) واربرٹن اور گردونواح میں گرمی کی شدت برقرار ۔ گرمی برداشت نہ کرتے ہوئے دو افراد دم توڑ گئے ۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چند روز سے شدید گرمی کی لہر سے متعدد افراد بےہوش ہو چکے ہیں ۔ آج صبح سے گرمی اور حبس کی وجہ سے واربرٹن مین بازار میں واقع ایک بیکری کا مالک ہدایت اللہ اچانک بیہوش ہو گیا جو بعد ازاں دم توڑ گیا ۔ اسی طرح محلہ عیدگاہ واربرٹن کا رہائشی ریٹائرڈ پٹواری ملک محمد یوسف کھوکھر گرمی کی وجہ سے بیمار ہو کر انتقال کر گئے ۔ دونوں کی نماز جنازہ واربرٹن میں ادا کی گئی جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی ۔

واربرٹن(ایریارپورٹر)اونچی آواز میں ٹیپ ریکارڈ چلانے پر دکاندار کیخلاف مقدمہ درج۔تفصیل کیمطابق تھانہ واربرٹن پولیس نے ماہ رمضان میں ٹیکسی اسٹینڈ واربرٹن کے قریب کاروائی کرتے ہوئے اونچی آواز میں ٹیپ چلا کر عوام الناس کے آرام میں خلل ڈالنے پر دکاندار غلام مرتضیٰ کیخلاف 6پنجاب ساﺅنڈ سسٹم آرڈیننس2015ءکے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

واربرٹن(ایریارپورٹر)واربرٹن رمضان بازار سنسان پچاس سے زائد سرکاری ملازمین اور افسران تعینات جبکہ دوکانداروں کی تعداد سولہ ۔ خواتین رمضان بازار میں جانے سے گریزاں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی آمد متوقع۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ سائرہ عمر کا ایک روز میں دو مرتبہ دورہ ۔روزہ کھلنے سے آخری دو گھنٹے قبل دوکانداروں کے تگنے دام وصول کرنے کے الزامات۔ بتایا گیا ہے کہ انتظامیہ نے پہلی مرتبہ واربرٹن غلہ منڈی میں ایک کونے میں مختصر رمضان بازار لگا رکھا ہے جو ہر قسم کی سکیورٹی کے لحاظ سے بند ہے جہاں پر چند دوکانداروں نے دوکانیں لگا رکھیں ہیں اور بازار سنسان رہتا ہے جس کی وجہ سے رمضان بازار کے دوکاندار انہتائی پریشانی کا شکار ہیں دوسری طرف مین بازار میں سبز ی او رفروٹ کے دوکانداروں نے ریٹ لسٹوں سے تگنے دام وصول کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے انتظامیہ رمضان بازار تک محدود ہے ۔ شہریوں نے موجودہ رمضان بازار کو سرکاری پیسے کا ضیاع قرار دیا ہے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان بازار کو کامیاب بنانے کےلئے مین ننکانہ روڈ پر منتقل کیا جائے تا کہ ہر شخص بشمول خواتین خریداری کر سکیں۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے متوقع دورہ رمضان المبارک کے پیش نظر ہیلی پیڈ تیار کر لیا گیا ہے شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سبزی فروٹ اور کریانہ کے دوکانداروں کے خلاف ہنگامی طور پر بھرپور کاروائی کی جائے جو عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔

واربرٹن(ایریارپورٹر) چیئرمین میونسپل کمیٹی واربرٹن شیخ جمیل احمد نارگ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا احترام ہر حال میں ملحوظ خاطر رکھا جائے کیونکہ یہ ایسی عبادت ہے جو کہ بندے اور خدا کے مابین ہی پوشیدہ ہوتی ہے اس مقدس مہینے کی برکتوں کو زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے کے لئے کثرت سے عبادت اور قرآن پاک کی تلاوت کی جائے اور اپنے اردگرد بسنے والے مستحق افراد کا بھی زکوٰة اور فطرانے سے خیال کیا جائے کیونکہ روزہ ہمیں صبراستقامت اور غرباءکا احساس کرنے کا درس دیتا ہے۔

واربرٹن(ایریارپورٹر)مدنی مرکز دعوت اسلامی مدینہ مسجد واربرٹن میں ایک افطار اجتماع منعقد ہوا جس میں نگران دعوت اسلامی نظر اقبال عطاری ، مولانا عرفان مدنی ، مولانا رضوان مدنی ، مولانا بابر، مولانا عتیق مدنی اور ڈویژن نگران آصف محمود عطاری، قاری غلام یسین عطاری اور دیگر نے خطاب کیا رمضان المبارک کی فضیلت بیان کی ۔ اس موقع پر سوغات مدینہ تقسیم کی گئی اور افطاری کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔