اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,802FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ایک ہی خاندان پر احتساب کی بندوق تان لی گئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ ميری عدالت عظمیٰ سے ہاتھ باندھ كکرر درخواست ہے وہ احتساب ضرور كکريں اور یہ احتساب بلا تفريق سب كکا ہونا چاہیے اگر ايسا نہ ہو ا تو خدا نخواستہ ملک آگے نہیںچل سکتا۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ احتساب ضرور کریں بیشک ہم سے کریں لیکن یہ بھی یاد رکھیں ہمارے خاندان نے 1972ء میں ہر چیز گنوا دی ، بھٹو كکی حکومت نے نیشنلائز كکے نام پرہمارے خاندان سے ہر چیز چھین لی پھر بے نظیر اور مشرف كے دور میں بھی ہمارے خاندان کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنہوں نے ملک لوٹا، دولت دبئی اور کینیڈا لے گئے ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، آج جولیکچر دیتے اور بڑے پارسا بنتے ہیں انہوں نے ملکی دولت لوٹی، قرض معاف کرایا جب کہ جن کے سوئس بینک میں 60 ملین ڈالرزپڑے ہیں ان کوکوئی نہیں پوچھتا۔انہوں نے کہا کہ بیواؤں اور یتیموں کا مال کھانے والے آج باعزت لوگ بنتے ہیں، حسین نواز کو جے آئی ٹی میں اس طرح بٹھایا گیا جیسے اس نے کرپشن کی ہو۔