لندن حملوں کے ماسٹر مائنڈکا تعلق پاکستان سے علاقہ جہلم سے نِکلا

فرحان بیگ:نیوز الرٹ نے لندن میں دہشت گردی کے حملوں کے ماسٹر مائنڈ خرم بٹ کا آبائی گھر کھوج نکالا۔ برطانوی پولیس کے مطابق خرم بٹ کا تعلق پاکستان کے علاقے جہلم سے ہے تاہم اس کی پرورش برطانیہ میں ہوئی۔ گزشتہ دنوں لندن میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں 7افراد ہلاک اور 20زخمی ہو گئےتھے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 3دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔نیوز الرٹ نے واقع میں ملوث ماسٹر مائنڈخرم بٹ کا آبائی گھر کھوج نکالا۔لندن حملوں میں ملوث ملزم کا تعلق جہلم کے محلہ نیو مجاہد آبادسے ہے۔تفصیلات کے مطابق 12مرلے کا یہ گھر خرم بٹ کے مرحوم والد سیف بٹ نے 19 سال قبل فروخت کردیا تھا۔خرم کے والد کی وفات کے بعد اس کی والدہ مستقل طور پر برطانیہ منتقل ہو گئی تھیں۔خرم بٹ کی 3 خالایئں 4 ماموں ہیںجبکہ خرم کی شادی گجرات میں ہوئی۔ خرم بٹ 4 سال قبل رشتہ داروں سے ملاقات کے لئے پاکستان آیاتھا۔ حیران کن طور پر اہل کا کہنا ہے کہ خرم بٹ کا تعلق ایک انتہائی شریف خاندان سے تھا جنکا اس سے پہلے کسی بھی قسم کی مجرمانہ سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں رہا۔لندن حملوں کے ماسٹر مائنڈ خرم بٹ کے رشتہ داروں سے رابطہ کرنے پران میں سے کوئی بھی واقع کے حوالہ سے گفتگو نہیں کرنا چاہتا۔