اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,650FansLike
9,984FollowersFollow
564,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید اور سابق صدر پنجاب چوہدری سرور کا دورہ انصاف مرکز خوش آئندہے، تحریک انصاف لالہ موسیٰ

لالہ موسیٰ (نامہ نگار)اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید اور سابق صدر پی ٹی آئی پنجاب چوہدری محمد سرور کا دورہ انصاف مرکز خوش آئند ہے،اعلیٰ قیادت کو نچلی سطح پر پارٹی کو منظم اور مظبوط کرے کیلئے نظریاتی اور مخلص کارکنوں سے رابطے مزید تیز کرنا ہوں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سابق سٹی صدر سہیل نواز خان،راہنما حلقہ پی پی 112طاہر رفیق بٹ ،راہنما پی ٹی آئی لیاقت علی بھانوالیہ ،مرزا خرم شہزاد نے کیا انہوں نے کہاکہ نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے ملاقات میں کارکنوں کی آواز بلند کرتے ہوئے اعلیٰ قیادت پر واضح کیا کہ اگر ٹکٹوں کی تقسیم صحیح طریقے سے کی جاتی اور نظریاتی ساتھیوں کو نظر انداز نہ کیا جا تا تو بلدیاتی انتخابات میں لالہ موسیٰ میں تحریک انصاف واضح کامیابی حاصل کرتی اور لالہ موسیٰ میں چیئرمین بلدیہ تحریک انصاف کا ہوتا انہوں نے کہاکہ میاں محمود الرشید اور چوہدری محمد سرور نے آئند کیلئے پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز نہ کئے جانے کی یقین دہانی کرائی ،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی راہنما نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کے معترف ہیں جنہوں نے کارکنوں کا ساتھ دیتے ہوئے ہر سطح پر کارکنوں کا ساتھ دیا ،انہوں نے کہاکہ قیادت کو نچلی سطح پر کارکنوں سے رابطے مزید مضبوط کرنا ہوں گے اورپارٹی کی قیادت کو منتخب کرنے میںکارکنوں کی رائے کو ترجیع دی جانی چاہیے۔