اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,650FansLike
9,984FollowersFollow
564,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

رُکن پنجاب اسمبلی شنیلہ رتھ کا فادر کالونی میں دورہ اور مسیحی برادری کی جانب سے خراج تحسین!

گلیانہ (عزیز الرحمن مجاہد) ۹ جون سہ پہر تھانہ گلیانہ کی ایک ٹیم نے اے ایس آئی عظیم کی سربراہی میں فادرکالونی گراونڈسے چند مسیحی نوجوانوں کو اٹھا لیا جس پہ موقع پر موجود باقی نوجوانوں کی پولیس سے تلخ کلامی ہوئی جو ہاتھا پائی تک پہنچ گئی اور فادرکالونی کے مسیحی نوجوانوں نے پولیس ملازمین کو دھوڈالااور پولیس ملازمین اپنی ایک کار اور سرکاری بائیک چھور کر بھاگنے پہ مجبور ہوگئے اور پھر متعددتھانوں کی نفری کے ہمراہ شام 7بجے کے قریب فادرکالونی پہ دھاوابولتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ اور لاٹھی چارج کیاجس سے ایک نوجوان کی ٹانگ می گولی لگی جبکہ پولیس نے محمود مسیح سمیت تین نوجوانوں کو گرفتار کرکے دہشت گردی کے جرم میں ایف آئی کار کاٹ دی۔مسیحی برادری کے نیوز الرٹ سے رابطہ کے بعد نیوز الرٹ ٹیم نے اس واقعے کو رپورٹ کیاجس میں مسیحی برادری نے الزام لگایا کہ ن لیگ کے احسان پپونامی فرد نے ان پہ ریڈکرویا ہے۔نیوز الرٹ کی رپورٹس چلنے پہ ڈی پی او گجرات نے ایس ایچ او تھانہ گلیانہ تنویرعباس بھٹی کو لائن حاضر اور اے ایس آئی عظیم سمیت متعد دپولیس ملازمین کو معطل کردیا نیوز الرٹ کی رپورٹ دیکھ کر مسیحی رکن پنجاب اسمبلی شنیلہ رتھ نے پنجاب اسمبلی کے فلور پہ اس مسئلے کو اٹھایا جس پہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے ایکشن لیتے ہوئے مسیحی نوجوانوں پہ مقدمہ خارج کرنے کے بعد رہائی کے احکامات جاری کروادئیے۔گزشتہ روز مسیحی رکن پنجاب اسمبلی شنیلہ رتھ فادرکالونی پہنچیں جن کا شایان شان استقبال کیا گیا اس موقع پہپاکستان تحریک انصاف اقلیتی ونگ کی مرکزی راہنما اوراقلیتی ممبر پنجاب اسمبلی شنیلہ رتھ نے کہا ہے کہ پاکستان کی مٹی میں ہمارا خون بھی شامل ہے یہ دیس ہمارا دیس ہے اس دیس میں اگرچہ ہم اقلیت میں لیکن ہمیں ہمارے حقوق ہمیں بخوبی حاصل ہیں ہمیں پاکستان کی عزت اور وقارکے لئے ہرممکن کوشش کرنا چاہیے وہ گزشتہ روز فادر کالونی کھاریاں میں مسیحی برادری کے اکٹھ سے خطاب کررہی تھیں انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں جہاں بھی مسیحی برادی کو کوئی مسئلہ بنتا ہے میں اس کے لئے آواز اٹھاتی ہوں فادرکالونی میں پولیس گردی اور پھر مسیحی افراد پہ مقدمہ کے اندراج پر بھی پنجاب اسمبلی کے فلور پہ میں نے آواز بلندی کی رانا ثناءاللہ نے ایکشن لیا اور اس مقدمہ میں جیل جانے والے افراد کو گھر بھجوایا۔میں آپ سے اپنے بزرگوں سے، اپنے بھائیوں سے اپنی بہنوں سے گزارش کرتی ہوں کہ اپنے بچوں کو تعلیم دلوائیں تعلیم ہی ترقی اور خوشحالی کا واحد راستہ ہے انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ ظلم کے خلاف مظلوم کا ساتھ دیا ہے ظالم چاہے کوئی بھی ہو مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا گوجرانوالہ میںایک نوجوان کو قتل کردیا گیا میں نے ڈی پی او سے کہا قاتل پہ ایف آئی آر کاٹو مجھے بتایا گیا کہ قاتل میری ہی پارٹی کا مقامی صدر ہے میں نے کہا میری پارٹی کا صدر ہے تو کیا ہوا جس نے جرم کیا اس کو بھگتنا ہوگا۔آج بھی ڈی پی او گجرات نے مجھے بتایا کہ فادرکالونی کے لوگ منشیات کا دھندہ کرتے ہیں میں نے کہا نہیں ہمارے لوگ ایسے نہیں ہیں۔خدارامیری عزت رکھیے گا جوا اور منشیات کی لعنت سے بچ کر رہیے گا اگر کسی بے کوئی جرم کیا تو پھر میں یہاں نہیں آوں گی۔انہوں نے کہا کہ نیوز الرٹ کی ٹیم نے عزیزالرحمان مجاہد کی سرپرستی میں اس کیس کی جنتی وسیع پیمانے پہ کوریج کرکے اس کو ملک کا اہم مسئلہ بنایا جتنی جاندار اور بے باک رپورٹنگ کی اس پہ میں ان کی اور ان کی پوری ٹیم کی شکرگزار ہوں میں پی ٹی آئی ضلع گجرات کی قیادت بالخصوص چوہدری مختار احمد ڈھل، مظہر حسین بھٹی، چوہدری جاوید سہنہ اور داکٹر نصیر کی بھی مشکورہوں جنہوں نے فادرکالونی کے لوگوں کو انصاف دلوانے میں پورا پورا ساتھ دیا۔اس موقع پہ راہنما پی ٹی آئی چوہدری مختار احمد ڈھل نے کہا کہ ہم ہمیشہ مظلوم کے ساتھ ہیں اور ہماری سیاست بے لوث اور بے خوف سیاست ہے ہم نیوز الرٹ کے مشکور ہیں جنہوں نے فادرکالونی کے ایشو کو بھرپور انداز مین اجاگر کیا بلاشبہ نیوزالرٹ کی ٹیم کی کوششوں سے ہی یہ مسئلہ آج حل ہوا ہے ہم ان کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہیںاس موقع مستری لال اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔