جہلم غیرت کے نام پر نوجوان کو بیچ سڑک قتل کر دیا گیا

سرائے عالمگیر ( محمد وسیم بیگ ) دینہ کے کے نواحی گاوں بودلہ کا رہائشی اللہ دتہ غیرت کے نام پہ موٹہ غربی روڈ پر قتل اللہ دتہ کے بھانجے نے ایک ماہ قبل مسعود عرف سودا کی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی جس میں مسعود کو شک تھا کہ اللہ دتہ اس شادی میں مرکزی کردار تھا اسی رنجش کے تحت مسعود نے چار بندوں کے ہمراہ اس وقت قتل کروایا جب مقتول اپنی بیوی اور بچے کو مو ٹہ غربی سے ہسپتال لے کے جا رہا تھا جیسے وہ قریب پہنچا تو موٹر سائیکلز پر سوار 4 ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں اللہ دتہ موقع پر جانبحق جبکہ بیوی شدید ذخمی ہو گئی لیکن معصوم 5 سالہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا
WhatsApp Image 2017-07-04 at 12.00.52