اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

ورلڈکپ میں شکست کے بعد بابراعظم کی کپتانی خطرے میں پڑگئی، بورڈ کا اہم فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے مبینہ طور پر آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بطور کپتان خراب کارکردگی کی وجہ سے بابر اعظم کو بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز کے لیے کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے 7 رکنی سلیکشن کمیٹی کی سفارش کی بنیاد پر شاہین آفریدی کی جگہ ٹی ٹوئنٹی وائٹ بال کی کپتانی بابر اعظم کو چیمپئنز ٹرافی 2025 تک کیلئے کپتانی سونپی تھی۔

بورڈ سے توقع کی جا رہی تھی کہ وہ بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں اسے کپتانی دینے پر غور کرے گا کیونکہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کے بعد بورڈ نے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے لیے بابر اعظم کے نام پر غور کرنے کے بجائے شان مسعود پر اعتماد کرنے کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلوی ٹیسٹ فاسٹ باؤلر جیسن گلیسپی مبینہ طور پر شان مسعود کے ساتھ ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ کے لیے تیار ہیں۔

latest urdu news

مزید خبریں