اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
639,100FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

اٹلی میں تارکین وطن کی 2 کشتیاں ڈوب گئی، 17 افراد ہلاک جبکہ 60 سے زائد لاپتہ

اٹلی میں تارکین وطن کی 2 کشتیاں ڈوبنے سے 17 افراد ہلاک اور 60 سے زائد لاپتہ ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی کو حادثہ اٹلی کے جنوبی ساحل پر پیش آیا جہاں متعدد تارکین وطن کشتیوں میں سوار ہوکر اٹلی جانا چاہتے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں 17 تارکین وطن ہلاک اور 26 بچوں سمیت 60 سے زائد لاپتہ ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے فوراً بعد ایک جرمن انسانی تنظیم کے جہاز نے 51 تارکین وطن کو بچا لیا۔

ایک بیان کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کشتیوں میں سوار افراد کا تعلق ایران، عراق، شام، مصر، پاکستان اور بنگلہ دیش سے تھا۔

ٖغیرملکی میڈیا کے مطابق مزید تارکین وطن کو بچایا جا رہا ہے اور بچائے گئے تارکین وطن کو اطالوی کوسٹ گارڈ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

latest urdu news

مزید خبریں