اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
639,100FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

بھارتی پرواز میں مسافر کو دیے گئے کھانے سے بلیڈ نکل آیا

بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا کی پرواز کے دوران صحافی نے کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں ایک تیز دھار بلیڈ پایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 9 جون کو بھارت سے امریکا جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں سفر کرنے والے صحافی کو چاٹ پیش کی گئی کھانے کے دوران صحافی نے منہ میں ایک سخت چیز محسوس کی جسے فوراً تھوک دیا۔

صحافی کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت پریشان ہوئے جب انہیں معلوم ہوا کہ ان کے منہ میں کھانے کے دوران آنے والی سخت چیز ایک تیز دھار بلیڈ تھا۔

انہوں نے کہا کہ کھانے کے دوران منہ میں اس طرح کی چیز جانا کسی بھی انسان کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، اس سے زبان کٹ بھی سکتی تھی، اگر کوئی بچہ یہ کھانا کھا رہا ہوتا تو کیا نتائج نکلتے؟

صحافی کا مزید کہنا ہے کہ جب انہوں نے عملے کی شکایت کی تو رشوت کے طور پر دنیا میں کہیں بھی ٹور کے لیے فری بزنس کلاس سفر کی آفر کی گئی البتہ انہوں نے اس آفر کو ٹھکرا دیا۔

میڈیا کے مطابق ایئر لائن انتظامیہ نے بھی واقعے کی تصدیق کر دی ہے البتہ مسافر کو دی جانے والی آفر کے الزام پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

latest urdu news

مزید خبریں