اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
639,100FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

عمران ریاض خان اور شاہد آفریدی سوشل میڈیا پر آمنے سامنے

پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے حمایت یافتہ ٹی وی اینکر عمران ریاض خان اور سابق کرکٹر شاہد آفریدی کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی گولہ باری شدت اختیار کر گئی۔

عمران ریاض اور شاہد آفریدی ان دنوں سوشل میڈیا پر آمنے سامنے ہیں اور ایک دوسرے کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، اس کا آغاز اینکر عمران ریاض خان کے یوٹیوب پر اپلوڈ کیے جانے والے اس تبصرے کے بعد ہوا جس میں انہوں نے امریکا میں پاکستانی کرکٹرز کی بدترین کارکردگی پر شاہد آفریدی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

عمران ریاض خان نے شاہد آفریدی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں ٹیم سے دور کر دیں، جب بھی یہ ٹیم کے قریب آئیں تو انہیں اٹھا کر دور پھینک دیں، ان دو تین بندوں کو ٹیم سے دور رکھیں تو ٹیم کی کارکردگی دوبارہ بہتر ہو جائے گی۔

عمران ریاض خان نے کہا کہ شاہین شاہ ایک ٹاپ کلاس بولر ہے، دنیا میں اس کے جوڑ کا کوئی دوسرا بولر نہیں، وہ بیٹنگ میں بھی اپنی صلاحیت کو نکھار رہے ہیں لیکن شاہد آفریدی اگر ان کے پاس رہیں گے تو ٹیم میں سیاست کو داخل کریں گے اور کھیل تباہ ہو جائے گا۔

عمران ریاض خان نے لکھا کہ ٹیم کو جتنی جلدی شاہد آفریدی کی سیاست سے بچایا جائے گا اتنا ہی بہتر ہو گا۔

عمران ریاض خان کی تنقید کے جواب میں شاہد آفریدی نے رد عمل میں کہا کہ ایسے ہی گیلے تیتروں اور مشیروں کی وجہ سے آج ہمارے سیاسی رہنما جیلوں میں بند ہیں۔ ان کے پاس بہتر لوگ ہوتے تو آج حالات مختلف ہوتے۔

شاہد آفریدی نے عمران ریاض خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آج کل یقیناً یوٹیوب کانٹینٹ بنانے میں مشکل پیش آ رہی ہو گی لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ جھوٹ کو سچ اور سچ کو جھوٹ بنا کر پیش کیا جائے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ میری طرف سے جھوٹھے پراپگینڈا کا یہ آخری جواب ہے، آپ کو میرا نام لیکر یویٹوب سے ڈالر کمانے ہیں جبکہ مجھے اپنی فاؤنڈیشن سے کیے جانے والے فلاحی کاموں کی طرف توجہ دینی ہے اور کام کرنا ہے۔

شاہد آفریدی کے جواب پر عمران ریاض نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ آپ تو بہت چھوٹے آدمی نکلے، ایک کمزور شخصیت عمران خان کا نام لینے کی جرات بھی نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ کاش آپ ہمت کرتے اور لکھتے کہ عمران خان اپنی غلطیوں کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے موقف کی وجہ سے جیل میں ہیں، کاش آپ اس کے پلستر کا مذاق اڑانے کی بجائے ان کے بننے والے جعلی مقدموں کے مذمت کرتے۔

latest urdu news

مزید خبریں