ممبئی، بھارت میں غیر اخلاقی حرکت سے روکنے پر 10 ویں جماعت کے طالب علم نے اپنی خالہ کو قتل کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ ریاست کرناٹک کے ایک گاؤں میں پیش آیا کہ جہاں میٹرک کا طالب علم اپنی خالہ کے گھر موجود تھا۔
مقامی پولیس کے مطابق کم عمر طالب علم نے اپنی خالہ کیساتھ غیر اخلاقی حرکات کرنے کی کوشش کی جسکے نتیجے میں خالہ کیجانب سے طالب علم کو ڈانٹا گیا۔
طالب علم کو بعد میں یہ خوف پیدا ہوگیا کہ خالہ کسی کو بتا نہ دے تو نوجوان نے اس خوف کی بنیاد پر رات کو سونے کی حالت میں خالہ کے منہ پر تکیہ رکھ کر اسے ابدی نیند سلادیا۔
پولیس کے مطابق طالب علم نے قتل کو حادثے کا رنگ دینے کی کوشش کی اور اپنے والد کو بتایا کہ خالہ ہارٹ اٹیک کی وجہ سے فوت ہوگئی ہیں۔
واقعہ کا علم ہوتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، شک کی بنیاد پر طالب علم سے سوال جواب کیے گئے اسی دوران طالب علم نے اپنا جرم قبول کرلیا۔