اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
639,100FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

بلاول بھٹو زرداری کی آج وزیراعظم سے ملاقات متوقع، بجٹ پر تحفظات کا اظہار کریں گے

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری آج وزیراعظم شہباز شریف سے متوقع ملاقات کے موقع پر وفاقی بجٹ پر اپنے تحفظات کا اظہار کریں گے۔

اسلام آباد، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر اعظم آفس میں اہم ملاقات کریں گے جس میں بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کی جانب سے وفاقی بجٹ پر اپنے تحفظات کا اظہار کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کیساتھ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی، سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، ارکان قومی اسمبلی خورشید احمد شاہ اور نوید قمر شامل ہوں گے، جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال ہونگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اجلاس میں بجٹ پر تحفظات کا اظہار کرے گی اور اجلاس میں سندھ این ایف سی کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا جب کہ پیپلز پارٹی پنجاب کی بیوروکریسی پر اپنے تحفظات کا اظہار کرے گی۔

latest urdu news

مزید خبریں