اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
639,100FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

حج کے دوران گرمی سے 35 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

اسلام آباد، وزارت مذہبی امور نے حج کے دوران گرمی سے 35 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔

پاکستان حج مشن کے ڈائریکٹر جنرل عبدالوہاب سومرو کے مطابق حج کے دوران درجہ حرارت 50 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے باعث اس حج میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل عبدالوہاب سومرو نے کہا کہ 18 جون کی شام 4 بجے تک نو پاکستانیوں کی اموات ہوئیں، چار منیٰ میں، تین عرفات میں اور دو مزدلفہ میں ہوئی، جب کہ 20 پاکستانی حجاج مکہ اور 6 مدینہ میں انتقال کر گئے۔

عبدالوہاب سومرو نے سوشل میڈیا پر عازمین کو بے یارومددگار چھوڑنے پر تنقید کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم سعودی حکومت کی فراہم کردہ معلومات پر بھروسہ کرتے ہیں اور بعد میں خود اس کی تصدیق کریں گے۔

دوسری جانب وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ہمیں حاجیوں کی موت کی اطلاع دے دی گئی ہے اور سعودی حکومتی نظام کے مطابق ورثا سے تدفین کی اجازت لی گئی ہے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق وفات پانے والے حاجیوں کو بعدازاں غسل دیا جائے گا اور نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد حرمین میں سپرد خاک کیا جائے گا یا حاجیوں کی میتوں کو پاکستان پہنچانے کے لیے انتظامات کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ مکہ مکرمہ میں رواں حج سیزن کے دوران ہیٹ ویو سے جاں بحق ہونے والے حاجیوں کی تعداد 922 تک پہنچ گئی ہے۔

latest urdu news

مزید خبریں