اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
639,100FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

قاری کا طالب علم کو حجرے میں لیجا کر جنسی استحصال

طالب علم کو اپنے حجرے میں لیجا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے قاری کو گرفتار لیا گیا ہے۔

دیپالپور، کم سن طالبعلم کیساتھ مسجد کے حجرے میں زیادتی کرنے والے سفاک قاری کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

قلعہ سوندھا سنگھ میں قاری نے کمسن طالب علم کیساتھ حجرے میں جنسی زیادتی کی، جسے بعد میں مقامی پولیس کیجانب سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم قاری قلعہ سوندھا سنگھ مسجد میں بچوں کو قرآن حفظ کرنے کی تعلیم دیتا ہے، مسجد کے قاری نے موقع پاکر کم سن طالب علم کو اپنے حجرے میں لے جاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تھانہ حجرہ شاہ مقیم پولیس نے بچے سے زیادتی کرنے والے قاری کو حراست میں لیکر مقدمے کا اندراج کرلیا ہے۔

ڈی پی او اوکاڑہ کا کہنا ہے کہ بچوں کے جنسی درندگی کے واقعات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

latest urdu news

مزید خبریں