اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
639,100FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

ڈاکٹرز اور نرسز کے احتجاج کا معاملہ: صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ

لاہور، پنجاب حکومت نے ڈاکٹروں اور نرسوں کا احتجاج روکنے کے لیے صوبے بھر میں 7 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی۔

دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن وزیر داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے جاری کیا۔

دفعہ 144 کے مطابق پنجاب بھر میں کسی بھی قسم کا جلسہ، جلوس اور ریلیوں کے انعقاد کے ساتھ ساتھ تقریبات اور مظاہروں سمیت مجالس کے انعقاد پر بھی پابندی ہے۔

وزارت داخلہ نے واضح کیا کہ پنجاب حکومت نے کوڈ آف کریمنل پروسیجر 1989 کے تحت دفعہ 144 نافذ کی ہے۔

سکیورٹی کے خطرے کے پیش نظر یہ پابندی عائد کی گئی ہے اور ضلعی انتظامیہ سے اسے سختی سے نافذ کرنے کا کہا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ساہیوال میں ڈاکٹروں کی گرفتاری کے ردعمل میں لاہور سمیت صوبے بھر کے ڈاکٹروں نے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز معطل کردی تھیں۔

latest urdu news

مزید خبریں