اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,312,900FansLike
10,091FollowersFollow
634,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

امریکا بھارت اور پاکستان کے درمیان براہ راست مذاکرات کی حمایت کرتا ہے

واشنگٹن، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ امریکا بھارت اور پاکستان کے درمیان براہ راست مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔

امریکی ترجمان نے واشنگٹن میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ وہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ تعلقات میں براہ راست بات چیت کے حامی ہیں تاہم دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کی رفتار، دائرہ کار اور نوعیت کا تعین دونوں ممالک کو خود کرنا چاہیے۔

میتھیو ملر کا یہ کہنا تھا کہ پاکستان انسداد دہشت گردی کے معاملے کو سنجیدگی سے لیتا ہے اور اس سلسلے میں پاکستانی رہنماؤں سے رابطے میں ہیں۔

انسداد دہشت گردی مذاکرات کے ذریعے اسے کم کرنے کیلئے پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی پارٹنرشپ جاری رہے گی۔

میتھیو ملر نے کہا کہ علاقائی سلامتی کے خطرات سے نمٹنے میں امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفادات ہیں اور امریکہ پاکستان کے ساتھ فوجی تعلقات کی حمایت کرتا ہے، مستقبل میں پاکستان کے ساتھ علاقائی سلامتی پر بات چیت جاری رہے گی۔

latest urdu news