اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
639,100FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل نے نئی سیاسی جماعت لانچ کردی

لاہور، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنماؤں شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل نے نئی سیاسی جماعت لانچ کردی۔

ذرائع کے مطابق کئی ماہ کی قیاس آرائیوں کے بعد ملک کے سیاسی افق پر ”عوام پاکستان“ کے نام سے ایک نئی سیاسی جماعت ابھر کر سامنے آئے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ عوام پاکستان ایکس اکاؤنٹ نے جمعرات کے روز ”عوام پاکستان :بدلیں گے نظام“ کے نعرے کے ساتھ ایک ویڈیو پوسٹ کی جسے سابق لیگی رہنماؤں شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل نے دوبارہ پوسٹ کیا۔

ویڈیو میں مایوس سامعین کو مختلف قومی مسائل جیسے مہنگائی، گیس اور بجلی کی قلت، بدعنوانی، بے روزگاری اور لڑکیوں کے لیے سکولوں کی کمی پر سوالات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر پارٹی پالیسیوں پر اختلافات کے باعث 2022 اور 2023 میں اپنی پارٹیاں چھوڑنے کے بعد سے اس منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔

latest urdu news

مزید خبریں