اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
639,100FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

شہری بازیابی کیس:آئی ایس آئی اور ایم آئی سیکٹر کمانڈر کو دستخط شدہ رپورٹ جمع کرانے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آزاد کشمیر کے شہری کی بازیابی سے متعلق کیس میں آئی ایس آئی اور ایم آئی برانچز کے کمانڈرز کو دستخط شدہ رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

جسٹس محسن اخترکیانی نے کہا کہ آئی ایس آئی اور ایم آئی سیکٹر کمانڈر کے دستخط کیساتھ رپورٹ جمع کرائیں دستخط کیساتھ رپورٹ اس لیے لے رہے کہ اسکے نتائج ہونگے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے آزاد کشمیر کے شہری کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی، پولیس اور ایف آئی اے کی رپورٹس عدالت میں جمع کرادی گئیں۔

حکومتی وکیل نے کہا کہ خواجہ خورشید کے خلاف کوئی پولیس مقدمہ درج نہیں ہوا، جسٹس محسن کیانی نے وزارت دفاع کی رپورٹ کے بارے میں پوچھا تو وزارت دفاع کے ایک نمائندے نے یہ موقف اپنایا کہ ہمیں نوٹس کل موصول ہوا ہے لہذا تھوڑا وقت دیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ آئی ایس آئی اور ایم آئی ڈویژنل کمانڈر کے دستخط کے ساتھ رپورٹ جمع کرائیں۔

وزارت دفاع کے نمائندے نے پیر تک مہلت کی استدعا کی تو جسٹس اختر کیانی نے کہا کہ پیر کو خواجہ خورشید کو 21 دن ہوجائیں گے، کسی دہشتگردی یا ریاست مخالف سرگرمی میں شامل ہے تو اسکے خلاف کارروائی کریں اگر اسکا کوئی مجرمانہ فعل ہے تو کارروائی کریں کسی کو اعتراض نہیں ہوگا۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 24 جون تک ملتوی کر دی۔

latest urdu news

مزید خبریں