اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

844,117FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کوٹلہ:لنگڑیال روڈ پر ون ویلنگ کرتے ہوئے 20سالہ نواجوان جاں بحق!

کوٹلہ ارب علی خان(راجہ محمدارشد)فینسی موٹر سائیکل اور ون ویلنگ کا جوش ایک اور گود اجاڑگیا۔ ہنستے بستے گھر میں صف ماتم بچھ گئی ۔کوٹلہ میں المناک حادثہ میں لنگڑیال روڈ کوٹلہ ارب علی خاں میں موضع سدوال خورد کارہائشی بیس سالہ نوجوان ماجد علی ولد مرزا اقبال جوکہ تیز رفتاری سے درخت کے ساتھ ٹکرانے سے موقع پر ہی جان بحق ہو گیا پولیس تھانہ ککرالی کو اطلاع ملتے ہی سب انسپکٹر افضال بیگ نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے ،اور ابتدائی شواہد اکٹھے کئے ،پولیس تھانہ ککرالی نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال کھاریاں شفٹ کر دیا لیگی راہنما چودھری آصف رضا کوٹلہ، لواحقین ، صحافی برادری اور سینکڑوں راہ گیر بھی جائے وقوعہ پر مو جود رہے ۔نعش کی منتقلی کے لیے اجالا ویلفےئر سوسائٹی نے فری ایمبولنیس کے ساتھ رضا کارانہ خدمات سرانجام دیں ۔جائے حادثہ پر عوام الناس نے غم و غصہ کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ ون ویلنگ والے مخصوص مو ٹر سائیکل تیار کر نے والوں کے خلاف قانونی کارروائی نہ ہونے اور نو جوانوں کو ون ویلنگ کی سرعام اجازت سے انتظامیہ کی نااہلی کے باعث ایسے المناک حادثات رونما ہورہے ہیں ،انتظامیہ کو اس کی روک تھام کے لیے سختی سے عمل ردآمد کرواناچاہیے اور ون ویلنگ والے مخصوص مو ٹر سائیکل رکھنے والوں کے خلاف اور تیار کر نے والوں کے خلاف بھی بلاتفریق کارروائی ہونی چاہیے۔