اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,690FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

گلیانہ: غریب محنت کش کی حاملہ بیوی پر تشدد، تھانہ گلیانہ کی پولیس بااثر میاں بیوی کو گرفتارکرنے میںناکام

گلیانہ( ڈاکٹر انصر فاروق)غریب محنت کش کی حاملہ بیوی پر تشددکرنے والے بااثر میاں بیوی کو تھانہ گلیانہ کی پولیس گرفتارکرنے میں ناکام ،غریب محنت کش اور ا بیوی کی گلیانہ پریس کلب میں دہائی، اانصاف نہ ملنے پہ جی ٹی روڈ بلاک کرکے خود کو بیوی بچوں سمیت آگ لگانے کی دھمکی دے دی۔تفصیلات کے مطابق موضع نورنگ کے محنت کش محمد وارث نے تھانہ گلیانہ میں 12جولائی کو دخواست دی کہ محمد طفیل نامی شخص اور اس کی بیوی نے میری حاملہ بیوی کو بلا وجہ تشددکا نشانہ بنایا ہے تھانہ گلیانہ میں اسی تاریخ ایف آئی آرنمبر 139/17درج تو ہوگئی لیکن ابھی تک تھانہ گلیانہ پولیس ان بااثر ملزمان کو گرفتار نہیں کرپائی ۔ محمد وارث کا کہنا تھا کہ ملزمان بااثر ہیں اور ہم پہ پریشر بھی ڈال رہے ہیں اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو ہم جی ٹی روڈ پہ خود کو آگ لگا دیں گے۔