اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,909FansLike
9,984FollowersFollow
564,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سرائےعالمگیر:گیس سلنڈر پھٹنے سے بیوہ خاتون کا گھر جل کر خاکستر ہوگیا

سرائےعا لمگیر(محمدوسیم بیگ)سرائے عالمگیرمیں گیس سلنڈر پھٹنے سے پورا گھر آگ کی لپیٹ میں آگیا۔ سرائے عالمگیر کے تھانہ بلانی کی حدود میں بیوہ خاتون کے گھر میں سلنڈر سے گیس لیکیج کی بنا پر زورداردھماکہ ہوا جس سےگھر کی چھت گر گئی۔موضع بلانی میں بیوہ خاتون کے گھر میں دھماکے کی آواز سنی گئی تو اہل اعلاقہ جائے وقوع پر پہنچے اور اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی اور ملبہ ہٹا کر چند ضروری سامان بچا لیاگیا۔ تاہم جانی نقصان تو پیش نہیں آیامگر بیوہ خاتون کسمپرسی سے زندگی کے ایام گزاررہی تھی جس کے سر سے چھت کا سایہ بھی چھن گیاہے ۔تاحال حکام اورعوامی منتخب نمائندگان کی جانب سے کسی قسم کی ہمدردی یا داد رسی نہیں کی گئی۔