اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

847,362FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاکستان ہر شعبہ زندگی میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے ، ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل

ننکانہ صاحب ( محمد قمر عباس سے)مسلم لیگ( ن) کی رہنماء اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ ہمارا جینا مرنا مسلم لیگ (ن) اور میاں نواز شریف کے ساتھ ہے ،نجی ٹی وی چینل کی طرف مسلم لیگی اراکین اسمبلی کے پارٹی چھوڑنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ،میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ایشین ٹائیگر بننے جا رہا ہے جو مخالفین کو برداشت نہیں ہو رہا ،پوری پاکستانی قوم میاں نواز شریف کے ساتھ ہے ،ملک ،جمہوریت اور ملکی ترقی کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ان خیالات انہوں نے ننکانہ صاحب کے قصبہ بچیکی میں مئیں اور انصاری برادری کی طرف سے اپنی حمائیت میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ہر شعبہ زندگی میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے جو ملک ،جمہوریت اور ترقی کے دشمنوں کو اچھا نہیں لگ رہا اور وہ ترقی کے اس سفر کو مختلف سازشوں سے روکنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے اندورونی اور بیرونی دشمن ملک میں جمہوریت کمزور کرنے اور ترقی کے اس سفر کو روکنے کے لئے سازشیں کر رہے ہیں مگر ہم ان قوتوں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ پوری پاکستانی قوم اپنے قائد محمد نواز شریف کے ساتھ ہے ،اقتصادی راہداری منصوبے سے پورے خطے کی قسمت بدل جائے گی ، جلسے سے مختلف یونین کونسلز کے چیئر مین سمیت سیاسی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا اور وزیر اعظم محمد نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مخالفین کو 2018 کے انتخابات تک صبر کرنے کا مشورہ دیا ۔