اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,770FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے حامی ہیں، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے لاہور میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے حامی ہیں۔ اپنے ایک جاری بیان میں انتونیو گوتریز کا کہنا تھا کہ لاہور دھماکے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور شہید ہونے والوں کے ورثا سے تعزیت کرتے ہیں۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے حامی ہیں اور دھماکے کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔