اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,368FansLike
9,985FollowersFollow
564,400FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نئی کابینہ میں دانیال عزیز کو وزارت اطلاعات کا قلمدان سونپے جانے کا امکان

مری: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے حلف اٹھانے کے بعد وفاقی کابینہ کے انتخاب کیلئے ن لیگ میں مشاورت کا عمل جاری ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نئی کابینہ میں دانیال عزیز کو وزارت اطلاعات کا قلمدان سونپا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق مری میں حمزہ شہباز کی رہائش گاہ پرسابق وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نئی وفاقی کابینہ کے حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں۔ پارٹی کے دیگر سینئر رہنما سہہ پہر تین بجے اس مشاورتی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف سپریم کورٹ سے نا اہلی کے بعد پارٹی کی صدارت کے بھی اہل نہیں رہے اس لیے انہیں پارٹی کا بانی قائد جبکہ شہباز شریف کو پارٹی کا صدر بنائے جانے کا امکان ہے۔ مشاورتی اجلاس میں مریم نواز کی ٹیم کے متحرک ارکان کو بھی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس ٹیم کے دو سے تین ارکان کو وزارتیں دی جائیں گی۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دانیال عزیز کو مریم اورنگزیب کی جگہ وزارت اطلاعات کا قلمدان سونپا جا سکتا ہے۔مشاورت میں چوہدری نثار کو وفاقی کابینہ سے آﺅٹ جبکہ اسحاق ڈار کو واپس خزانہ کا قلمدان سونپنے کا بھی فیصلہ ہو چکا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل پاکستان تحریک انصاف نے سوشل میڈیا پر ایک مہم شروع کی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ دانیال عزیز اور طلال چوہدری کو وزارت دی جائے۔