اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,113FansLike
9,998FollowersFollow
568,300FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اِٹلی میں پاسپورٹ کے حصول کیلئے دی گئیں 1ہزار سے زائد درخواست کی پاکستان میں پولیس ویریفیکیشن تاخیر کا نوٹس لے لیا گیا۔ کمشنرشکایات برائے اوورسیزپاکستانیزحافظ احسان احمدکھوکھرایڈووکیٹ نے 20اگست سے قبل تصدیق کو یقنی بنائے جانے کا حکم جاری کردیا۔

اٹلی(سجاد کھٹانہ) کمشنرشکایات برائے اوورسیزپاکستانیزحافظ احسان احمدکھوکھرایڈووکیٹ نے میلان(اٹلی) میں پاسپورٹ کے حصول کےلئے دی گئی درخواستوں کی پاکستان میں پولیس ویریفیکیشن میں غیرمعمولی تاخیر کا نوٹس لے لیا،کمیونٹی ویلفیئراتاشی رضوان صلابت نے کمشنرشکایات برائے اوورسیزپاکستانیزادارہ وفاقی محتسب کوای میل میںاٹلی سے ایک ہزارپاکستانیوں کی درخواستوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن کی پولیس ویریفیکیشن میں غیرمعمولی تاخیر کی جارہی ہے،حافظ احسان کھوکھرایڈووکیٹ نے چاروں صوبوں کے آئی جی صاحبان بشمول آزادکشمیراورگلگت بلتستان کوہدایت کی ہے کہ 20 اگست سے قبل پولیس تصدیق کویقینی بنایاجائے،چیف آرگنائزرپاکستان مسلم لیگ ن یورپیئن یونین پرقمرریاض خان،پاک پولتیلوسوسائٹی میلان کے چیئرمین چودھری نثاراحمددوچھا،پاکستان کمیونٹی اٹلی کے رہنماءمیاں اخلاق احمد،پی او اے ایف اٹلی کے چیئرمین چودھری محمدنوازگلیانہ،پاکستان عوامی تحریک یورپ کےصدرملک شاہد،پاکستان مسلم لیگ ن اٹلی کے صدرچودھری اجمل خان گوٹریالہ نے حافظ احسان احمدکھوکھر کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ حافظ احسان احمدکھوکھراوورسیز پاکستانیوں کے صحیح معنوں میں محسن ہیںجو دیانتداری اورخلوص سے سمندرپارپاکستانیوںکے مسائل حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں،پاکستان پیپلزپارٹی یورپ کےنامزد صدرچودھری ناصرعلی رانجھا نے کہا ہے کہ کمیونٹی کا اصل لیڈروہ ہے جو کمیونٹی کے مفاد کے لئے آواز بلند کرے،انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانہ روم کے بدتمیز ملازم عمران کافوری تبادلہ کیا جائے۔