پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، جعلی بوتلیں بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی،تمام سٹاک تلف کر دیا گیا

لاہور:پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی بوتلیں بنانے والی فیکٹری پکڑلی۔فیکٹری سے 15ہزار220بوتلیں، 4من رنگ، 18ہزارخالی جعلی بوتلیں برآمدہوئی۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے گرین ٹاﺅن میں کارروائی کے دوران جعلی بوتلیں بنانے والی فیکٹری سیل کر دی اور تمام سٹاک تلف، مشینری ضبط کر دی،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا مالکان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ریکارڈ قبضے میں لیکرخریداروں کاسراغ لگارہے ہیں،انہوں نے بتایا فیکٹری میں معروف برینڈزکی جعلی بوتلیں تیارکی جاتی تھیں اوریہ بوتلیں کیمیکل،مصنوعی مٹھاس،ٹیکسٹائل کلراورتیزاب سے تیارکی جارہی تھیں۔