ن لیگ کی سیاسی کہانی ختم،ق لیگ کا دورآنیوالا ہے۔چودھری سمیراالہٰی

گجرات(محموداخترمحمود)پاکستان مسلم لیگ ق کی مرکزی رہنماء محترمہ سمیراالہٰی کی زیرصدارت گجرات شہرکی بارہ یونین کونسلز کے عہدیداران کااجلاس منعقدہوا، اجلاس میں سابق ناظمین ، چیئرمین ،وائس چیئرمین اورکارکنان نے شرکت کی، محترمہ سمیراالہٰی نے کہا کہ اب ن لیگ کی قیادت پاکستان واپس نہیں آئے گی، ن لیگ کی سیاسی کہانی ختم ہورہی ہے اب ان سے لوٹی ہوئی دولت واپس لی جائے گی، محترمہ سمیرالہٰی کامزیدکہنا تھا کہ ق لیگ کادورواپس آنے والا ہے، اجلاس میں چودھری نجیب اشرف چیمہ، چودھری اصغرتیل والا، چودھری ارشاد احمد، چودھری عطاءاللہ گل، میاں پرویزاخترپگانوالہ، صفیہ جاوید چودھری، خدیجہ فاروقی، مظہروڑائچ نت نے بھی خطاب کیااورکہا کہ چودھری برادران کے دورمیں جو ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے ان کے بعد گجرات میں کوئی کام نہیں ہواحاجی ناصرسے لوگ بیزارہوگئے ہیں۔