اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ٹانڈہ میں یوتھ کے نو منتحب عہدِیداران کے خلف برداری کی تقریب

ٹانڈہ ( زاہد چوہان ) جماعت اسلامی جماعت اسلامی زون 104 کے زیر اہتمام ٹانڈہ میں یوتھ کے نو منتحب عہدِیداران کے خلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ اور یوتھ کے صدر زبیر گوندل اور دیگر نے خطاب بھی کیا ، سمیت محتلف شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف کو اپنی بے گناہی کا اتنا ہی یقین تو انھیں چائیے کہ وہ پاکستان سے بیماری کا بہانہ بنا کر بھاگنے کی بجائے عدالتوں کا سامنا کریں۔ ملک کو لوٹنے والے کی کوشش ہے کہ اداروں کو آپس میں لڑا کر پاکستان کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جائے۔ مگر جماعت اسلامی کسی لٹیرے کو ملک و قوم کئ سلامتی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں لوٹ مار اور کرپشن کے خاتمے کیلئیے دیانت دار اور محب وطن قیادت کا چناؤ ضروری ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ملک کی آبادی کا بڑا حصہ یعنی کہ نوجوانوں کو ذیادہ سے ذیادہ ملکی سیاست میں فعال بنائیں۔ تاکہ سیاسی اور معاشی کرپشن کو روکا جا سکے۔(ساؤنڈ بائیٹ لیاقت بلوچ )تقریب سے حطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی یوتھ پاکستان کے صدر زبیر احمد گوندل کا کہنا تھا کہ ہم اقتدار نوجوانوں کے ہاتھ میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ پاکستان کو اسکی منزل تک پہنچانے کیلئیے نوجوانوں کو آگے آنا چائیے۔ گھر میں بیٹھ کر کڑھنے کی بجائے اس ظالمانہ نظام کے خلاف عملی جدوجہد کا حصہ بننا چائیے۔ ہم بلا تفریق نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں تاکہ ملک اور قوم کی درست سمت میں راہنمائی کی جا سکے۔(ساؤنڈ بائیٹ زبیر گوندل)اس موقع پر جماعت اسلامی یوتھ کے نو منتحب نوجوانوں کی خلف برداری کی تقریب بھئ منعقد ہوئی۔ جس میں ٹانڈہ, ماڑی کھوکھراں بھاگو وال کلاں سمیت محتلف یونین کونسلز کے منتحب نوجوانوں نے خلف اٹھایا۔ تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ٹانڈہ میں یوتھ کے نو منتحب عہدِیداران کے خلف برداری کی تقریب http://www.newsalert.com.pk/?p=107081

Posted by News Alert Gujrat on Sonntag, 24. September 2017