اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نوازشریف کی وطن واپسی کی ٹکٹ میں پھر تبدیلی

لاہور(نیوزالرٹ)سابق وزیراعظم نوازشریف کی واپسی کی نئی ٹکٹ سامنے آئی ہے جس میں انکی لندن سے 6 جنوری کو روانگی ہے اور 7 جنوری کو وہ لاہور پہنچیں گے پہلے نوازشریف کی 4 جنوری کی واپسی کی ٹکٹ بک کرائی گئی، بعد ازاں ٹکٹ تبدیل کروا کر 22 اکتوبر کی تاریخ کروا دی گئی، اب تیسری بار ٹکٹ میں تبدیلی آئی ہے اور نوازشریف کی 6 جنوری کو لندن سے روانگی کی تبدیلی کی گئی، ٹکٹ کی تبدیلی کے مطابق وہ 6 جنوری کو لندن ہیتھرو ائرپورٹ سے روانہ ہو کر 7 جنوری کو لاہور پہنچیں گے،اس سے قبل بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے شیڈول میں اچانک تبدیلی اور وہ لندن سے سعودی عرب چلے گئے جہاں انہوں نے والدہ کیساتھ عمرہ کی ادائیگی کی ذرائع نے نواز شریف کی جدہ میں اہم ملاقاتیں کرنے کا بھی دعویٰ کیا تھا، جس میں وہ سیاسی فضا اپنے حق میں کرنے کی کوشش کریں گے،ادھر اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے دائر تین ریفرنسز میں نواز شریف کے نمائندے کے ذریعے ان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے انہیں 26 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔