بھاگووال کلاں۔23سالہ شادی شدہ نوجوان کی پنکھے سے جھول کرخودکشی

ٹانڈہ(زاہدچوہان)تھانہ ٹانڈہ کے نواحی گاؤں بھاگووال کلاں میں 23سالہ شادی شدہ نوجوان نے گھریلو ناچاقی پرخودکشی کرلی، اسجدنامی نوجوان کی 6ماہ قبل شادی ہوئی تھی ، وہ چندروزقبل ہی اپنی بیوی کوراضی خوشی میکے چھوڑکرآیاتھا،والدین سے جھگڑے کے بعداسجدگلے میں پھنداڈالکر اپنے کمرے میں پنکھے کے ساتھ جھول گیا، پولیس تھانہ ٹانڈہ اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ گئی اورنعش پوسٹمارٹم کے لئے عزیزبھٹی شہیدہسپتال بھجوادی۔