امریکی سی آئی اے جعلی خبریں پھیلا تا ہے: ایرانی وزیر خارجہ

اسلام آباد (آن لائن )ایران نے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے پر الزام عائد کیا ہے کہ اسامہ بن لادن اور القاعدہ کے حوالے سے جاری کی گئی دستاویزات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں سی آئی اے کی جانب سے اسامہ بن لادن کے حوالے سے جاری شدہ دستاویزات میں ایران اور القاعدہ کے مابین تعلق کے الزام کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور القاعدہ کے تعلقات سے متعلق جھوٹی دستاویزات کی مدد سے نائن الیون میں امریکی اتحادیوں کے کردار کو بھلا نہیں سکتا۔