اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,909FansLike
9,984FollowersFollow
564,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

شریف خاندان جلدسانحہ ماڈل ٹاؤن کی پکڑ میں آنیوالاہے، ختمِ نبوتؐ ترمیم کے ماسٹر مائنڈ کوسزاملنی چاہئے۔ڈاکٹرحسین محی الدین

لالہ موسیٰ(نصراللہ چودھری)سربراہ پاکستان عوامی تحریک علامہ ڈاکٹرطاہرالقادری کے صاحبزادے ڈاکٹرحسین محی الدین قادری کاکہناہے کہ ڈاکٹرطاہرالقادری مصلحت کے تحت خاموش ہیں عدالتی جنگ میں جلد بڑی کامیابی ملے گی،ختمِ نبوتؐ ترمیم کے ماسٹرمائنڈکومنظرِ عام پرلاکرسخت سے سخت سزاملنی چاہئے،وہ گزشتہ روز لالہ موسیٰ میں سینئرصحافی شاہدرضوان (نمائندہ دنیا)کے والدِمحترم کی وفات پرفاتحہ خوانی کے بعدنیوزالرٹ سے خصوصی گفتگوکررہے تھے، ڈاکٹرحسین محی الدین قادری کامزیدکہناتھاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے دائراستغاثہ اورجسٹس باقرنقوی کی رپورٹ کے جلد نتائج نکلیں گےقوی امید ہے کہ رپورٹ منظرِعام پرآتے ہی شریف خاندان اورانکے حواریوں نامزد ہونگے علامہ ڈاکٹرطاہرالقادری عنقریب ملک میں آکراگلے لائحہ عمل کااعلان کرینگے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سےاب بھرپورانصاف ملنے کی مکمل امیدہےکیونکہ جوڈیشری میں مثبت تبدیلی نظرآئی ہے،انکا کہناتھاکہ عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، ان کاکہنا تھاکہ حکومت نے انتخابی آرڈیننس میں ترمیم کے پردے میں ختم نبوت کوچھیڑاہےاور شوروغل پرترمیم کوغلطی کانام دیکرواپس لےلیاگیاجس کی وجہ سے مسلمانوں کے ذہن میں سوال اُٹھ رہاہے کہ کس کی ایماء کس کی اجازت کس کی خواہش پرردوبدل کی گئی اگرحکومت نے غلطی تسلیم کرلیا ہے تواسکا ماسٹرمائنڈمنظرپرلاکرسخت سے سخت سزاملنی چاہئےاورذمہ دارکونااہلی پراپنے عہدے سے مستعفی ہوناچاہئےکیونکہ پاکستان اوردین دشمنی کاثبوت دیاگیاہےتقاضادرست ہے مگرطریقہ کاراپنااپناہوتاہے،اس حکومت سے بہتری کی امید رکھنا بیکارہےترمیم کرنیوالی حکومت سے کے سامنے بیٹھ کرذمہ دارمنسٹرکوپیش کرنے کاتقاضا کرنا سعی ء لاحاصل ہے۔