بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار۔موٹرسائیکلیں،نقدی، اسلحہ برآمد

گجرات(شاہداقبال)ڈی پی او گجرات جہانزیب نذیر خان کی سربراہی میں گجرات پولیس کی قانون شکن عناصرکیخلاف کارروائیوں میں تیزی آگئی، بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی لالہ موسیٰ رمضان کمبوہ کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ لیاقت حسین نے پولیس ٹیم کےہمراہ 2سگے بھائیوں پرمشتمل بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 3مسروقہ موٹرسائیکلیں اورلوٹی گئی رقم بھی برآمدکرلی،کھاریاں کے محلہ سردارپورہ کے رہائشی ملزمان فرازمسیح اور فیاض مسیحی ولد جاوید اقبال نے دوران ِ تفتیش مزید متعدد وارداتوں کابھی انکشاف کیاہے، ڈی پی اوجہانزیب خان نے ایس ایچ اوتھانہ صدرلالہ موسیٰ لیاقت چودھری اورانکی ٹیم کوتعریفی سرٹیفیکیٹ ،نقدانعام دینے کااعلان کیاہے۔