اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,977FansLike
9,980FollowersFollow
562,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

شہبازشریف کی تمام سیاسی پارٹیوں کو بڑی پیشکش

لاہور(نیوزالرٹ)وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ حدیبیہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے نے حق وصداقت پرمبنی ہمارے موقف پرمہر تصدیق ثبت کردی ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ سچائی اورانصاف کی فتح ہے اورمیں اس فیصلے پراللہ تعالیٰ کے حضورسجدہ شکرادا کرتا ہوںمحمد شہبازشریف نے کہا کہ میں سپریم کورٹ کا شکرگزار ہوں جس کے فیصلے سے حق وانصاف کا بول بالا ہوا اور یہ حقیقت کھل کرسامنے آگئی کہ آخری فتح سچائی کی ہوتی ہےانہوں نے کہاکہ آج کا دن میری سیاسی زندگی کا اہم ترین دن ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلے سے میرے خلاف لگائے گئے الزامات غلط اور بے بنیاد ثابت ہوئے ہیںوزیراعلیٰ نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیاں اوران کے کارکن ایک دوسرے کو کمزور کرنے کی کوششوں پرمبنی روایتی سیاست کو ترک کر کے اپنی تمام تر توانائیاں پاکستان کی ترقی اورخوشحالی اورغریب عوام کی حالت بدلنے کے لئے وقف کردیں۔