اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,977FansLike
9,980FollowersFollow
562,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

طاہر القادری کی حکومت کو مستعفی ہونے کیلئے 31 دسمبر کی مہلت

وزیراعلیٰ پنجا ب شہباز شریف اور وزیر قانون رانا ثناء اللہ 31 دسمبر تک عہدے چھوڑ دیں۔سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہحکمرانوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کو غیر سنجیدہ لے رکھا ہے لیکن اب شہداء کے انصاف میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے ماڈل ٹاؤن میں 14 بے گناہوں کی لاشیں گرائی گئیں، حکمرانوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کو غیر سنجیدہ لے رکھا ہے لیکن اب شہداء کے انصاف میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ سربراہ عوامی تحریک نے ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دارن 31 دسمبر تک عہدے چھوڑ دیں۔سربراہ عوامی تحریک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا جسٹس باقر نجفی کو سلام ہے جس نے آئی جی کے منہ سے سچ اگلوایا، نواز شریف اور شہباز شریف کو قتل کا بدلہ دینا ہوگا، وزیراعلیٰ شہباز شریف، راناثنااللہ نوازشیرف و دیگر قانون کے سامنے سرنڈر کریں۔ انہوں نے کہا ہم غیر جانبدار بنچ چاہتے ہیں جو قانون اور آئین کی سنے، آپ کی مرضی کے ریفری کے ساتھ میچ نہیں ہونے دیں گے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے مزید کہا کہ 31 دسمبر کو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، اس بار ہمارا وار بے نتیجہ نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا قاتلوں کو تحفظ دینے والی حکومت بچ نہیں سکتی، جب قدم اٹھائیں گے تو اسے فیصلہ کن بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا سیکرٹری داخلہ اور محکمہ پولیس وزیراعلیٰ کے ماتحت ہے، کیا وزیر قانون پنجاب وزیراعلیٰ کے دائرہ اختیار سے باہر ہیں، کیا افسران اور شہبازشریف کے درمیان رابطہ نہیں تھا؟۔سربراہ عوامی تحریک نے کہا نوازشریف پریشان ہیں کیونکہ ان کی خواہش کے مطابق فیصلے نہیں ہو رہے، نوازشریف نے عدلیہ پر ہرزہ سرائی کر کے آئینی بغاوت کی ہے۔