اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,496FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ڈاکٹراپنے اسسٹنٹ کے ہاتھوں قتل

سرگودہا+شیخوپورہ(آصف جوئیہ+عثمان سندرانہ)سرگودھامیں اپنےاسسٹنٹ کی فائرنگ سے زخمی ویٹرنری ڈاکٹر 3دن بعدہسپتال میں دَم توڑگیا،تھانہ صدرپولیس نے قتل کامقدمہ درج کرلیا، تاہم ملزم تا حال گرفتار نہ ہوسکےپولیس کاکہناہےکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشش مزید تیز کر دی گئی ہے،سرگودھا میں ویٹرنری آفیسر 97 شمالی ڈاکٹر عمران نذیرعملے کے ہمراہ جانوروں کے چیک اپ کیلئے106شمالی گیا جہاں ویٹرنری اسسٹنٹ ارشد نے ساتھیوں کے ہمراہ یرغمال بنا کرفائرنگ کرکے شدیدزخمی کردیااورفرارہوگئے، ویٹرنری آفیسرہسپتال میں 3روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلارہنے کے بعد دَم توڑ گیا،پولیس نے مقدمہ نمبر36درج کرکے مزیدتفتیش شروع کردی ہے۔