اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,888FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

جرائم پر کسی قسم کی سودے بازی قبول نہیں کرتا ، ایس ایچ او واربرٹن

واربرٹن ( عثمان سندرانہ ) جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے جس پر کسی قسم کی سودا بازی قبول نہیں کریں گے،جرائم کے بیخ کنی کے لئے عوام کا تعاون ضروری ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے ۔شہری پولیس کے ساتھ تعاون کریں تو جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے میں آسانی ہوگی۔ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ واربرٹن عابد محمود چوہدری نے’’ نیوز الرٹ ‘‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کے حوالہ سے کیے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اے ایس پی ننکانہ سنگھار ملک کی نگرانی میں جرائم پیشہ ملزمان کیخلاف کار وائی اور سرچ آپریشن 40افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی جن میں سے 27مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔پولیس نے ان وارداتوں کے تدارک کے لیے بھرپور اقدامات کیے ہیں ہم مربوط حکمت عملی کے ساتھ کام کررہے ہیں اور آنے والے دنوں میں اس حوالے سے مزید بہتری آئے گی،کسی کو شریف شہریوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دینگے۔ شہریوں کی شکایات کے حوالے سے پولیس افسران انتہائی مستعد ہیں اور جائز شکایات کا فوری ازالہ کیا جاتا ہے۔ڈی پی اوننکانہ صاحبزادہ بلال عمر کیطرف سے پولیس ملازمین کو واضع ہدایات جاری ہیں کہ وہ شہریوں کے ساتھ اپنے برتاؤ کو بہتر بنائیں۔شہری اگر پولیس کے ساتھ تعاون کریں تو جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے میں مدد ملے گی۔چوری و ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سمیت دیگر جرائم کی روک تھام کیلئے اسپیشل ٹاسک کیساتھ نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او تھانہ واربرٹن عابد محمود چوہدری کا خصوصی انٹرویو صرف