اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,305FansLike
9,980FollowersFollow
562,700FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سعودی عرب میں یومِ یکجہتی کشمیر

سعودی عرب(خالد نواز چیمہ)پاکستان قونصلیٹ جدہ نے یوم یکجہتی کشمیرکےحوالے سے قونصل جنرل کی رہائش گاہ پر ایک تقریب منعقد کی،جس میں پاکستانی سکول عزیزیہ اورانگلش سیکشن رحاب کے طلباءنےشرکت کی اور طالب علموں کے درمیان یوم یکجہتی کشمیر کے عنوان سے ایک تقریری مقابلہ ہوا، قونصلیٹ کے افسران کے علاوہ جدہ میں کشمیر کمیٹی کےممبران، پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے شرکت کی،بچوں نے کشمیری بھائیوں سےاظہارِیکجہتی کے دن کے حوالے سے اپنی تقاریر کیں، قونصل جنرل نے خطاب میں کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کا مقصد کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے،پاکستان کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی امدادجاری رکھےگا،کشمیر کمیٹی جدہ کے چیئرمین مسعود پوری نے بتایا کہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے جسکو اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے، قونصل جنرل نے طلباء میں انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں، قبل ازیں شائق بھٹو، ڈپٹی قونصل جنرل اور نجیب اللہ وائس قونصل نے اس موقع کے حوالے سے صدر اور وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے، صدر اور وزیراعظم نے اپنے پیغامات میں یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے کشمیری بھائیوں کو بھرپور حمایت کا یقین دلایا اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنے عزم اور غیرمتزلزل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔