اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,888FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

شیخوپورہ کی خبریں جاننے کیلئے یہاں کلک کریں

ننکانہ کی تقدیر بدلیں گے ، فیصل رشید
ننکانہ صاحب (ملک عثمان سندرانہ ) ننکانہ صاحب کے حلقہ این اے 118پاکستان تحریک انصاف کے امیدواررائے فیصل رشید بھٹی نے کہا کہ ننکانہ صاحب کی تقدیر بدلنے کیلئے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میری زندگی کا مشن عوامی خدمت ہے،حلقہ کے عوام مجھے جنرل الیکشن میں کامیاب کروائیں گے۔کامیاب ہو کرہاؤسنگ کالونی،بچیکی ،بڑا گھر،سیدوالا میں گیس کی فراہمی،بابا گورونانک انٹرنیشنل یونیورسٹی،کرکٹ گراؤنڈ،تعلیم اور صحت کے شعبہ سمیت دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بناؤں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں عوامی رابطہ مہم کے دوران کیا انکا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی آئندہ الیکشن کے لئے پوری طرح تیار ہے اور عوام کے ووٹوں کی طاقت سے پورے ملک میں حکومت بنائے گی اور پسماندگی میں دبے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کریں گے، انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی کو کوئی روک نہیں سکتا، 2018 کا الیکشن تحریک انصاف کی کامیابی کا سال ہے پارٹی عمران خان کی قیادت میں انصافینز متحد ہیں، نواز شریف اپنی چوری بچانے کی جبکہ عمران خان آنے والی نسلوں کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
بھانجی کی اچانک وفات پر صدمہ خالہ بھی چل بسی
ننکانہ صاحب ( چوہدری افضل حق خاں )جواں سالہ بھانجی کی اچانک وفات پر صدمہ برادشت نہ کرتے ہوئے خالہ بھی زندگی کی بازی ہار گئی۔ تفصیلات کے مطابق ہاؤسنگ کالونی ننکانہ صاحب کے رہائشی باوا ملازم حسین کی بھتیجی اور باوا خادم حسین کی 23سالہ بیٹی اچانک وفات پاگئی بچی کی وفات کی خبر سن کر اس گوجرانوالہ سے اس کی خالہ شاجہاں ننکانہ صاحب پہنچی جہاں وہ بچی کی موت کا صدمہ برادشت نہ کرتے ہوئے دم توڑ گئی جس پر گھر میں کہرام مچ گیا مرحومہ کو ننکانہ صاحب میں سپرد خاک کردیا گیا جبکہ اس کی خالہ کی نعش کو ماڈل ٹاؤن گوجرانوالہ بھجوادیا گیا۔باوا خادم حسین کی بیٹی کے روح کے ایصال ثواب کے لئے قل شریف کا ختم کل بروز منگل کو گلی باویاں والی نزد زیڈ بلاک ہاؤسنگ کالونی پارک ننکانہ صاحب میں ادا کیا جائے گا۔
ننکانہ صاحب ( ملک عثمان سندرانہ + چوہدری افضل حق خاں ) نواحی گاؤں نبی پورپیراں اسٹیڈیم میں والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح چیئرمین میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب چوہدری نعیم احمد نے کیا جبکہ والی بال میچ کے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بریگیڈئیر(ر) پیر اعجاز احمد شا ہ تھے ۔ اس موقعہ پر اسٹیڈیم میں سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی مہر شاہد منظور گل، رائے محمد اسلم خاں کھرل، پاکستان تحریک انصاف شاہکوٹ کے رہنما چوہدری محمد ارشد ساہی، اپوزیشن لیڈر ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب مہر شاہد منظور گل، سابق ضلع ناظم ننکانہ صاحب پیر ممتاز علی شاہ ، سابق تحصیل ناظم ننکانہ صاحب شہزاد خالد خاں سمیت معززین علاقہ اور شائقین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقعہ پر والی بال کا فائنل میچ کھیلا گیا جبکہ والی بال کے میچ کے بعد گھوڑا ڈانس ہوا جس میں ملک بھر سے آنے والے گھوڑوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا تقریب کے اختتام پر بہترین گھوڑا ڈانس کرنے والی ٹیم سمیت والی بال میں کامیاب ہونے والی ٹیم کے کھلاڑیوں میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔

پانچ افراد نے دوشیزا کو اغواء کر لیا
ننکانہ صاحب ( چوہدری افضل حق خاں)اہل خانہ کو نشہ آور چیز کھلا کر پانچ افراد ایک دوشیزا کو کیری ڈبہ میں ڈال کر اغواء کر کے لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق محلہ بالیلا ننکانہ صاحب کی رہائشی کشور بی بی نے تھانہ سٹی ننکانہ صاحب میں درج کروائی گئی ایف آئی آر میں الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ رات ملزمان ذوالفقار وغیرہ نے میری بیٹی عائشہ مبین کے ساتھ مل کر تمام گھر والوں کو نشہ آور چیز کھلا دی جس سے سب گھر والے بیہوش ہوگئے اسی دوران ملزمان ذوالفقار احمد وغیرہ نے اپنے دیگر چار ساتھیوں کے ہمراہ میری بیٹی عائشہ مبین کو کیری ڈبہ میں ڈال کر اغواء کرکے لے گئے پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے کشور بی بی کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
سودا سلف لینے گئی لڑکی واپس نہ آسکی
ننکانہ صاحب ( چوہدری افضل حق خاں)پانچ روز قبل گھر سے سودا سلف لینے کے لئے بازار جانیوالی لڑکی تاحال گھر واپس نہ آسکی، پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے لاپتہ ہونے والی لڑکی کے والد کے مدعیت میں اغواء کا مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق محلہ موگا منڈی ننکانہ صاحب کے رہائشی محمد اسحاق نے تھانہ سٹی ننکانہ صاحب میں دی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ 13مارچ کو میری بیٹی عاصمہ بی بی گھر سے سودا سلف لینے بازار گئی جو تاحال واپس نہ آسکی ہے میں نے اپنے سبھی رشتہ داروں کے گھروں سے بھی پتہ کر لیا ہے مگر وہ نہ مل سکی ہے محمد اسحاق نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ میری بیٹی کو نامعلوم افراد اغواء کرکے لے گئے ہیں پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے محمد اسحاق کی مدعیت میں اس کی لاپتہ ہونے والی بیٹی کے اغواء کا مقدمہ درج کرکے مغویہ کی تلاش شروع کردی ہے۔
ننکانہ صاحب ( چوہدری افضل حق خاں)پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے گزشتہ روز ہاؤسنگ کالونی ننکانہ صاحب میں ہونیوالی ڈکیتی کا مقدمہ چار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہاؤسنگ کالونی ننکانہ صاحب کے رہائشی میجر (ر) حافظ ناصر اقبال کے گھر میں چار نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر گھر سے ساڑھے چار لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے تھے پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے حافظ ناصر اقبال کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔