اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,007FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کاش میں لاہور ہوتی

پنڈدادن خان(نیئراعوان)کاش میں لاہور ہوتی ،کھیوڑہ روڑ پر لگی اس افتتاحی تختی پر کسی دل جلے نے کیا خوب لکھا ہے کہ کاش میں لاہور ہوتی اور میاں شہبازشریف مجھے بھی شرف افتتاح بخشتے ،6 ماہ سےزیادہ عرصہ گزر گیاہےاور موجود ہ حکومت کے صرف سترہ دن باقی رہ گئے ہیں مگر اس افتتاحی تختی کو بھی پتہ نہیں کہ میں یہاں کیوں لگائی گئی ہوں ،میاں شہباز شریف کے دورہ پنڈ دادن خان کے موقع پر اس افتتاحی تختی کو یہاں پر لگایاگیا اور 7باردورہ ملتوی ہوئے، پنڈ دادن خان کے مسائل جوں کے توں اپنی جگہ پر موجود ہیں، پینے کا صاف پانی، صحت اور تعلیم جیسے بنیادی مسائل ابھی تک حل طلب ہیں، تحصیل پنڈ دادن خان کی عوام اپنی قسمت کا کیا فیصلہ کرتے اس کا اندازہ ابھی مشکل ہے۔