اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

845,522FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ملکی تاریخ میں پہلی بارانتخابی عملے سے حلف لینے کا فیصلہ

سرگودھا(آصف جوئیہ)2018 کے عام انتخابات 25 جولائی کو ہونے جارہے ہیں جس میں اب صرف 10 دن ہی باقی ہیں تاہم ملکی تاریخ میں پہلی مربتہ انتخابی عملے سے حلف لینے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا نےبھی تمام ریٹرنگ اور اسسٹنٹ ریٹرنگ افسران سے حلف لے لیا جس کی تقریب مظہر ہال میں منعقد ہوئی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا نے تمام ضلع کے ریٹرنگ آفیسرز اور معاون عملے سے ملکی خدمات اور کسی قسم کا پریشرقبول نہ کرنے کی غیر جانبداری کرنے کا حلف لیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ریٹرنگ افسران کو کسی قسم کی پرابلم ہو تو مجھ سے فوری رابطہ کریں پولنگ اسٹیشن میں ریٹرنگ آفیسر اپنے آپ کو سیشن جج اورمجسٹریٹ سمجھیں کسی بھی شخص کو موقع پر گرفتار اور تین ماہ تک کی سزا سنا سکتے ہیں تمام افسران اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوے ملک و قوم کی خدمت کو یقینی بنائیں اس موقع پر ضلع بھر کے ریٹرنگ افسران سمیت جج صاحبان نے شرکت کی۔ الیکشن کمیشن نے پولنگ عملے کے لیے ہدایات جاری کردیں جس کے مطابق پولنگ شروع ہونے سے قبل پر یزائیڈنگ افسران ہرضلع کے آراوسے عہدے کاحلف لیں گے جبکہ انتخابی عملے کوپولنگ وقت سے کم ازکم2گھنٹے پہلے پولنگ اسٹیشن پرپہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیاہے کہ پولنگ عملے کو صبح 6 بجے پہنچنے کا حکم جاری کیا گیاہے جبکہ ،پولنگ عملے پر فرائض کی ادائیگی کے دوران سیاسی رائے کے اظہار پربھی پابندی ہو گی ۔پولنگ عملے کوامیدوارکی جانب سے مالی معاونت یاتحفے کو رشوت تصورکیاجائیگا، پریزائیڈنگ آفیسر پولنگ کے باقی عملے سے حلف لیں گے ، پولنگ عملہ ایسا لباس یاعلامت اختیارنہ کرے جس سے کسی جماعت سے وابستگی ظاہرہو، فرائض میں کوتاہی کے مر تکب عملے کیخلاف الیکشن کمیشن براہ راست کارروائی کرسکے گا، خلاف ورزی کامرتکب عملہ30روزمیں سروس ٹریبونل یاعدالت میں اپیل دائر کر سکے گا۔