اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,918FansLike
9,980FollowersFollow
562,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق دوستوں سے مشاورت کر رہا ہوں، فاروق ستار

سلام آباد: (نیوز الرٹ) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ وہ تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق قریبی دوستوں سے مشاورت کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر وزیراعظم عمران خان کیخلاف انتخابی اخراجات سے متعلق درخواست کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ میں گزشتہ 30 برسوں سے ایک جماعت اور ایک منشور سے جڑا رہا ہوں، تحریک انصاف کے بعض ارکان نے مجھ سے پارٹی میں شمولیت کیلئے رابطہ کیا، تحریک انصاف کی خواہش ہے کہ میں قومی اسمبلی میں عارف علوی کی خالی نشست سے الیکشن لڑوں، تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق قریبی دوستوں سے مشاورت کر رہا ہوں۔فاروق ستار نے کہا کہ میں نے الیکشن کمیشن میں بڑی سیاسی جماعتوں کے بے لگام انتخابی اخراجات پر درخواست دی ہے، تمام امیدواروں کو عام انتخابات میں یکساں مواقع نہیں مل پاتے، سیاسی جماعتیں کروڑوں روپے خرچ کر دیتی ہیں۔ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) 2،2 ارب جب کہ تحریک انصاف ایک ارب روپے خرچ کردیتی ہے، ٹی وی پر اشتہارات دے کر انتخابی مہم چلائی جاتی ہے، ان اخراجات کو پارٹی اثاثہ جات میں ظاہر کیا جانا چاہیے۔