اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,977FansLike
9,980FollowersFollow
562,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ملک بھر میں آج یوم بحریہ بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

پاکستان بھر میں آج یوم بحریہ بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔اس موقع پر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ آج کے دن ہم پاک بحریہ کے جوانوں اور آفیسرز کی شجاعت و بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں آپریشن دوارکا پاک بحریہ کی قومی تاریخ کی عظیم فتح ہے۔سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کاکہناہے کہ دشمن کے پانیوں میں 200میل اندرگھس کر بھاری ریڈار اسٹیشن کو تباہ کرنا پاک بحریہ کا تاریخی کا رنامہ ہے۔جنگ ستمبر کے دوران آبدوز غازی نے پوری بھارتی نیوی کو اپنے ہی پانیوں میں مقید رکھا۔انہوں نے پیغام میں کہا کہ اسلاف کی ہمت ،بہادری اور قربانیوں کی اعلیٰ روایات نے نئے جذبے اور نا قابلِ شکست عزم کو جا گزیں کیا،آج کا دن دفاعِ وطن کے لیے قربانیوں اور بے لوث لگن کے جذبے کی تجدید کا تقاضا کرتا ہے۔