اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,707FansLike
9,983FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

فائنل تک کی رسائی کے لئے پاکستان اور بنگلا دیش آج آمنے سامنے ہوں گے

ایشیا کپ میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان میچ آج ابو ظہبی میں ہوگا جس میں جیتنے والی ٹیم بھارت کے ساتھ فائنل کھیلے گی۔پاک بنگلادیش ناک آؤٹ میچ آج ابو ظہبی میں ہوگا، ایشیا کپ کے ڈو اینڈ ڈائی میچ میں بنگال ٹائیگرز اور سرفراز الیون کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے۔پاکستان نے ایونٹ میں ہانگ کانگ اور افغانستان کو بڑی مشکل سے ہرایا تھا جب کہ دوسری طرف بنگالی ٹیم کو سری لنکا اور افغانستان کے خلاف اعصاب شکن مقابلے کے بعد جیت نصیب ہوئی تھی۔پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان آج میچ میں جیتنے والی ٹیم بھارت کے ساتھ فائنل کھیلے گی اور فائنل کے بڑے معرکے میں جیتنے والی ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرے گی۔